- فعال ٹیکس دہندہ کی فہرست-اے ٹی ایل
- اے ٹی ایل میں شمولیت
- فعال ٹیکس دہندہ کی فہرست چیک کریں
- اے ٹی ایل فوائد
فعال ٹیکس دہندہ کی فہرست چیک کریں
فعال ٹیکس گزار کا سٹیٹس مندرجہ ذیل تین طریقوں سے چیک کیا جا سکتا ہے:
آن لائن پورٹل کے ذریعے تصدیق
ATL سٹیٹس چیک کے ذریعے آپ فعال ٹیکس گزار کے سٹیٹس کی تصدیق کر سکتے ہیں
ایس ایم ایس کے ذریعے
کسی فرد کا فعال ٹیکس گزار کی حیثیت سے سٹیٹس بذریعہ ایس ایم ایس مندرجہ ذیل طریقہ کار کے تحت چیک کیا جا سکتا ہے:
ATL ٹائپ کریں(سپیس دیں)13 ہندسوں والا قومی شناختی کارڈ نمبر لکھیں اور 9966 پر بھیج دیں۔
کسی کمپنی یا اے او پی کا فعال ٹیکس گزار کی حیثیت سے سٹیٹس بذریعہ ایس ایم ایس چیک کرنے کے لیے مندرجہ ذیل طریقہ کار استعمال کریں۔
ATL ٹائپ کریں(سپیس دیں)7 ہندسوں والا نیشنل ٹیکس نمبر لکھیں اور 9966 پر بھیج دیں۔
آزاد جموں و کشمیر کے رہنے والے فعال ٹیکس گزار کا سٹیٹس بذریعہ ایس ایم ایس مندرجہ ذیل طریقہ کار استعمال کرتے ہوئے چیک کر سکتے ہیں۔
فرد کی حیثیت سے سٹیٹس دیکھنے کے لیے
AJKATLٹائپ کریں(سپیس دیں) قومی شناختی کارڈ نمبر لکھیں(ڈیشز کے بغیر) اور 9966 پر بھیج دیں۔
نیشنل ٹیکس نمبر ہونے کی صورت میں:
AJKATL(سپیس دیں) 11 ہندسوں والا نیشنل ٹیکس نمبر لکھیں(ڈیشز کے بغیر) اور 9966 پر بھیج دیں۔
ATL ڈاؤن لوڈ کر کے سٹیٹس چیک کریں
آپ یہاں سے ATL ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں
فعال ٹیکس گزاروں کی فہرست(انکم ٹیکس)
انکم ٹیکس آرڈیننس 2001ء میں مالیاتی بل 2018ء کے ذریعے ترمیم کے بعد آزاد جموں و کشمیر کے لیے فعال ٹیکس گزاروں کی فہرست ATL (انکم ٹیکس) کے برابر تصور کی جاتی ہے۔